امریکی اقتصادی کارروائی میں کسی بھی ملک کی شرکت کو “جنگی اقدام” تصور کیا جائے گا، ایرانی سکیورٹی عہدیدار

تہران (شِنہوا) ایران کے ایک اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی اقتصادی کارروائی میں کسی بھی ملک کی شرکت یا حمایت کو”جنگی اقدام” تصور کیا جائے گا۔
ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ اگر معاشی جنگ جاری رہی تو نہ آبنائے ہرمز کے راستے اور نہ ہی خلیج فارس میں کسی اور مقام سے تیل کا ایک قطرہ بھی برآمد کیا جا سکے گا۔ ایران کسی بھی ملک کی جانب سے ایرانی عوام کے خلاف امریکی اقتصادی جنگ میں شرکت یا اس کی حمایت کو جنگی اقدام تصور کرے گا۔
ان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے ردعمل میں سامنے آیا۔
ٹرمپ نے بدھ کے روز ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ایران کو سہارا فراہم کرنے والے کسی بھی ملک کے خلاف اب تک کی سب سے تباہ کن معاشی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔
ٹرمپ نے کہا تھا کہ یہ بے مثال پیمانے پر معاشی جنگ اور تنہائی ہوگی۔ انہوں نے اس اقدام کو ” معاشی فیصلہ کن دن” قرار دیا تھا۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر