یوکرینی یوم آزادی،30 ممالک کے رہنماؤں کا کیف میں اجلاس

کیف،ماسکو(نیشنل ٹائمز) یوکرین کے اتحادیوں نے روسی حملوں میں اضافے اور ماسکو کی دھمکیوں کے باوجود کیف کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ یوکرین کے 35ویں یوم آزادی پر 30 ممالک کے رہنماؤں نے کیف میں اجلاس کیا، جس میں  فضائی دفاعی نظام اور دیگر فوجی امداد کو اولین ترجیح قرار دیا گیا۔ برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے کہا کہ روس کی دھمکیوں کے باوجود یوکرین کے دفاع کیلئے حمایت جاری رہے گی،اینڈی برنہم نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل کے بلیو پرنٹس دینے کا اعلان کیا ۔ فرانسیسی صدر نے خبردار کیا کہ روس یورپی ممالک کو یوکرین کی مدد سے روکنے کیلئے کشیدگی بڑھانے کی کوشش کرے گا۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود اتحادیوں کی یکجہتی مضبوط ہے ۔ یورپی یونین نے یوکرین کی فضائی دفاعی صلاحیت مضبوط بنانے کیلئے مزید 6 ارب10کروڑ یورو کی فوجی امداد جاری کردی۔ یورپی کمیشن کی صدر ارسولا نے یوکرین کے یوم آزادی کے موقع پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رقم فضائی و میزائل دفاعی نظام، میزائل، گولہ بارود اور ریڈارز کی فراہمی کیلئے استعمال ہوگی۔ زیلنسکی نے کہا ہے کہ جنگ میں لاپتا قرار دئیے گئے 10 یوکرینی فوجیوں کو قیدیوں کے تبادلے کے تحت رہا کر دیا گیا۔ ادھر روس کے جنوبی علاقے کراسنودار میں یوکرینی ڈرون حملے کے ملبے کی زد میں آکر بچوں کے مرکز میں 2 بچے ہلاک اور 9 افراد زخمی ہوگئے ۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر