اگر کسی افسر نے کوتاہی کا ارتکاب کیاتو اسے معاف نہیں کیا جائیگا

لاہور(نیشنل ٹائمز)آئی جی پنجاب انعام غنی نے پنجاب پولیس کے سنیئر افسران پر واضع کر دیا کہ وہ اپنے فرائض سے غفلت برتنے کے مرتکب نہ ہوں ۔اگر کسی افسر نے کوتاہی کا ارتکاب کیاتو اسے معاف نہیں کیا جائیگا ۔اب صوبائی افسران یعنی ڈی ایس پی حضرات ہی نہیں بلکہ (PSP) افسران کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔آئی جی پنجاب کے اس حکم کے بعد پولیس کے اعلی افسران میں بے چینی پھیل گئی ۔بتایا گیاہے کہ حال ہی میں ہونے والی آر پی او کانفرنس میں پہلی بار سخت لہجے میں آئی جی پنجاب نے تمام آر پی او ز، سی سی پی اوز اور ڈی پی اوزکو دوٹوک الفاظ میں گریٹر اقبال پارک میںجو شرمناک واقعہ ہوا ہے ان سے پولیس افسران نے بروقت رسپانس دیا اور نا ہی بروقت مقدمہ درج کیا ۔جس سے صورتحال خراب ہوئی ۔حکومت ،میڈیا اور عوام کی جانب محکمہ کو سخت تنقید اور دباؤکا سامنا کرنا پڑا۔آر پی او کانفرنس میںآئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا کہ پولیس افسران گریٹر اقبال واقعہ کا فوری مقدمہ درج کرنا چاہیے تھا اگر افسران اپنے فرائض سے پہلو دہی نہ کرتے تو ایسے حالات پیدا ہی نہ ہوتے ۔پولیس کوئی واقعہ ہونے کی صورت میں مقدمہ درج نہیںکرتی ان کو مقدمات کے اندراج سے کس نے روکا ہے ؟۔ آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس کی ٹیم کے بارے سخت الفاظ کہے اور تمام افسران کو وارننگ دی کہ آئندہ کوئی افسر کوتاہی کا مرتکب ہوا تو صرف ڈی ایس پی کے خلاف کارروائی نہیں کرونگا بلکہ سنیئر پولیس افسران کے خلاف بھی مثالی کارروائی ہو گی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر