کویت سٹی(نیشنل ٹائمز)کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے قانونی طور پر کویتی شہریت حاصل کرنے والے افراد کے ووٹ دینے اور انتخابات میں حصہ لینے کا حق ختم کرنے کے حکم نامے کی منظوری دے دی۔
ایسے افراد پارلیمانی اداروں میں امیدوار بننے یا تقرری کے بھی اہل نہیں ہوں گے ۔ اس سے قبل قانونی طور پر شہریت حاصل کرنے والے افراد 30 سال بعد ووٹ ڈال سکتے تھے ۔



