دھرنے جاری،اسلام آباد کی طرف فیصلہ کن مارچ کیا جائیگا:حافظ نعیم

لاہور(نیشنل ٹائمز)جماعت اسلامی پاکستان کے پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کیخلاف ملک بھر کے صوبائی دارالحکومتوں میں (اتوار کے روز) آٹھویں روز بھی دھرنے جاری رہے ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ  نعیم الرحمن نے کہا کہ پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک ملک بھر میں دھرنے ختم نہیں ہوں گے ،13ربیع الاول کو ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا جس کے بعد پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن کے مرحلے سے ہوتے ہوئے اسلام آباد کی طرف فیصلہ کن مارچ کیا جائے گا، پیدل مارچ اور اسلام آباد دھرنے کا آپشن بھی زیر غور ہے ، جماعت اسلامی کسی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی بلکہ نظام کی تبدیلی کے لیے اپنے بل بوتے پر عوام کا مقدمہ سیاسی فورم پر لڑے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں لاہور میں پریس کانفرنس ،دھرنے کے شرکا سے خطاب اور سینئر صحافیوں اور ایڈیٹرز سے ملاقات کے د وران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ حکومت نے عوام پر ٹیکسوں اور لیوی کے نام پر زبردستی بھتے عائد کر رکھے ہیں ، حکمران اپنی مراعات اور عیاشیاں ختم کرنے کے بجائے عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، اب مذاکرات ایسے نہیں ہوں گے کہ آپ کہیں دھرنا ختم کردیں اورہم مان لیں، دھرنا تب ختم ہو گا جب حکومت ہمارے مطالبات عملی طور پر مانے گی ،حکومتی کمیٹی آکر بتائے کہ پٹرول کی قیمتیں کیسے کم ہوں گی ،جماعت اسلامی کے کارکن ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بعض لوگ یہ تاثر دے رہے ہیں کہ دھرنا ہورہا ہے تو پٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، حالانکہ اگر جماعت اسلامی احتجاج نہ کرتی تو ڈیزل کی قیمت 32 روپے کمی نہ ہوتی ،جماعت اسلامی کے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے ہیں تاہم عوام کے حقیقی مسائل صرف جماعت اسلامی اٹھا رہی ہے ۔

انہوں نے سیاستدانوں کی بھی ماضی کی سیاسی انجینئرنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاستدان کسی کے کہنے پر حکومتیں گرانے کے اقدامات پر توبہ اور اپنی غلطیوں کا اعتراف کریں ، قوم سے معافی مانگیں ، آٹا، چینی مافیا کی موجودگی میں ملک ترقی نہیں کر سکتا ،ہم مافیاز کے خلاف میدان میں نکلے ہیں،عوام نکل کر ہماری جدوجہد کا حصہ بنیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کی حکومت ناکام ہوچکی ، فی لٹر پٹرول پر 80 روپے لیوی سمیت تقریباً 130 روپے کے ٹیکس عائد ہیں ،جب عوام سے اتنا بھاری ٹیکس وصول کیا جارہا ہے تو حکمران اپنی مراعات اور عیاشیاں ختم کرنے کے لیے تیار کیوں نہیں؟انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو چیلنج کیا کہ وہ اعلان کریں کہ کوئی سرکاری افسر 1300 سی سی سے بڑی گاڑی استعمال نہیں کرے گا ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کے لیے ریلیف ملنے کا عدالتی فیصلہ آیا ہے تو حکومت کو اس پر عمل کرنا چاہیے اور انہیں علاج کی سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 28 اگست کو فیصل آباد، 30 اگست کو راولپنڈی، 4 ستمبر کو سوات اور 11 ستمبر کو ہزارہ میں بڑے جلسے کیے جائیں گے جبکہ لاہور، کراچی اور پشاور کے دھرنے بھی جاری رہیں گے ۔امیر جماعت اسلامی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ماضی میں سیاسی اتحاد جماعت اسلامی کیلئے فائدے کے بجائے نقصان کا باعث بنے ، اس لئے اب جماعت اپنی تحریک خود آگے بڑھائے گی،دھرنا طویل اور صبر آزما ہوگا ،حکومت کو گھٹنے ٹیک کر جماعت اسلامی کے پاس آنا ہوگا ،شہروں میں دھرنے ہوں اور اسلام آباد کے بند کمروں میں مذاکرات تو ایسا نہیں ہوسکتا۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر