لانگ مارچ 27 ستمبر کو ہی ہو گا، تاریخ نہیں بدلی:سہیل آفریدی

بونیر(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ لانگ مارچ 27 ستمبر کو ہی ہو گا تاریخ میں کوئی ردوبدل نہیں۔ میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کا شفاانٹرنیشنل ہسپتال میں علاج نہیں کرایا گیا، لانگ مارچ کی قیادت میں خود کروں گا اور لاکھوں افراد اسلام آباد لے کر جا رہا ہوں۔سہیل آفریدی نے ہدایت کی کہ کارکن تیاری شروع کریں27 ستمبر کو کامیاب ہو کر واپس آئیں گے ۔اس سے قبل ہنگو میں ابوبکر صدیق چوک پر سٹریٹ موومنٹ کے شرکا سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان سے متعلق عدالتی فیصلے کو حکومت نے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا، ایک مرتبہ پھر کچھ لوگوں نے ثابت کیا کہ وہ آئین و قانون سے بالاتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف کوئی ادارہ حکم دیتا ہے تو ایک گھنٹے میں عملدرآمد ہوجاتا ہے مگر خود کو بالاتر سمجھنے والوں نے عمل نہیں کیا ۔سہیل آفریدی نے کہا کہ طاقتوروں کو سزائیں نہیں دی جاسکتیں تو کمزور قیدیوں کو بھی آزاد کردیا جائے ، یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک ملک میں کمزور کیلئے الگ اور طاقتور کیلئے الگ قانون ہو ،عمران خان کی جدوجہد کا مقصد کمزور اور طاقتور کیلئے ایک قانون ہے ، سوچنا ہوگا ملک کو کس طرف لے جارہے ہیں، کسان اور صنعتکار پریشان ہیں۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر