پشاور(نیشنل ٹائمز)جمعیت علما اسلام(ف )مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکمران آئین پر عمل نہیں کرتے تو یہ ان کی کوتاہی ہے ،آئین میں واضح طور پر درج ہے قرآن و سنت کے منافی کوئی قانون نہیں بنایا جائے گا۔پشاور میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے اکابرین نے سیاسی جدوجہد کی تعلیمات دی ہیں اور آج بھی ہم ان تعلیمات پر عمل کرنے کے محتاج ہیں،ملک کے دفاع کیلئے مضبوط دفاعی طاقت ریاست اور ملک کی ضرورت ہے ، جے یو آئی (ف)پاکستان کی مضبوط دفاعی قوت کی قائل ہے ۔علاوہ ازیں جے یو آئی (ف)کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال برصغیر کی صورتحال سے مختلف نہیں، جمعیت علمائے اسلام کی آواز دبانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے ،جو لوگ کونسلر کی نشست تک نہیں جیت سکتے انہیں جے یو آئی (ف)کے مقابلے میں لایا جاتا ہے ۔
حکمران آئین پر عمل نہیں کرتے تویہ ان کی کوتاہی :فضل الرحمن



