پاکستان کا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں، ہمارا واحد مقصد افغانستان میں امن کے حصول میں مدد دینا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اورعلاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران افغانستان کی حالیہ صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھاکہ پاکستان کا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں اور ہمارا واحد مقصد افغانستان میں امن کے حصول میں مدد دینا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ہمارا مقصد خود مختار، مستحکم اور خوشحال افغانستان ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کابل ائیرپورٹ پر دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آرمی چیف نے دہشت گردی اور انتہاپسندی سے لڑنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا جبکہ کابل سے انخلا کے آپریشنز میں خصوصی تعاون پر آرمی چیف سے اظہار تشکر کیا۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر