5لاکھ افغان مہاجرین ، اقوام متحدہ نے افغانستان کے پڑوسی ممالک سے سرحدیں کھولنے کی اپیل کر دی

جنیوا(نیشنل ٹائمز)اقوام متحدہ نے افغانستان کے پڑوسی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سرحدوں کو کھلا رکھیں کیونکہ وہاں موجود بحران کے سبب تقریباً 5 لاکھ افغانی اپنا ملک چھوڑ سکتے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اپیل اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر نے کی ہے۔ ڈپٹی ہیومن کمشنر برائے مہاجرین کیلی کلیمنٹس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ اگر تعداد کی بات کی جائے تو ہم پانچ لاکھ کے قریب پناہ گزینوں کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صورتحال بہت خراب ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بہت بڑی تعداد میں افغان شہریوں نے اپنا ملک نہیں چھوڑا ہے لیکن جس تیزی سے صورتحال تبدیل ہو رہی ہے اس میں ہمیں تیاری رکھنی چاہیے۔اقوام متحدہ کے ادارے عالمی ادارہ صحت نے بھی جمعہ کے دن اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان میں میڈیکل سپلائی میں نہ صرف کمی ا?رہی ہے بلکہ وہاں میڈیکل اسٹاف کی بھی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر برائے ایمرجنسیز رِک برینن کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہت تھوڑے دنوں کی میڈیکل سپلائی رہ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم وہاں مزید ادویات پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔رِک برینن نے اعتراف کیا کہ بم دھماکوں سے قبل بھی افغانستان میں میڈیکل سپلائی کی ضرورت تھی لیکن عالمی ادارہ صحت نے طالبان کی جانب سے کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد تین جہازوں پر مشتمل سپلائی روک دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم میڈیکل سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے دیگر راستوں پر بھی غور کر رہے ہیں جن میں مزار شریف کا راستہ بھی شامل ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر