پاکستان ، ملائیشیا کا سیاسی ، اقتصادی ، تعلیمی ، دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ملائشیا کے وزیر داخلہ داتوک سری سیف الدین نصر بن اسماعیل نے وفد کے ہمراہ سینیٹ ،قومی اسمبلی اور نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر سے ملاقاتیں کیں، ملائشین وزیر داخلہ نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور ملا ئشیا کے برادرانہ تعلقات کی تجدید کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا ، دونوں رہنماؤں نے بالخصوص تجارت اور معیشت، باہمی قانونی معاونت اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ پر گفتگو کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال ، طلال چودھری دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے ، دریں اثنا ملا ئشیا کے وزیر داخلہ نے وفد کے ہمراہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پارلیمنٹ ہائو س میں ملاقات کی جس میں پاکستان اور ملا ئشیا کے درمیان پارلیمانی، سیاسی، اقتصادی، تعلیمی اور دفاعی روابط مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور ملا ئشیا کے بہترین سیاسی تعلقات کو مضبوط تجارتی و اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنا ہوگا، ملائیشین سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھائیں ، ملاقات میں پاک ملا ئشیا تاریخی، برادرانہ اور دوستانہ تعلقات، پارلیمانی روابط اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا اور دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا ، سید یوسف رضا گیلانی نے ملائیشیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور تقریباً 5 ہزار پاکستانی طلبہ کے کردار کو سراہا اور تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے ملا ئیشین سرمایہ کاروں کو ایس آئی ایف سی کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان، وسط ایشیا اور مغربی چین تک رسائی کا دروازہ بن سکتا ہے ۔ سیمی کنڈکٹر، افرادی قوت اور دفاعی پیداوار میں تعاون بڑھانے کی بھی تجویز دی گئی۔

قیدیوں کی بین الاقوامی منتقلی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے فوجداری معاملات میں باہمی قانونی معاونت کے معاہدے پر پیش رفت کی امید ظاہر کی گئی۔ سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات میں پارلیمانی وفود کے تبادلوں، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی روابط کے فروغ پر زور دیا گیا۔ سردار ایاز صادق نے علاقائی امن، افغانستان سے دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز پر بات کی ، ملائیشین وزیر داخلہ نے پاکستان کی میزبانی کو سراہتے ہوئے تنازعات کے سفارتی حل اور ایران امریکا کشیدگی کے دوران پاکستان کے امن و سفارت کاری کے کردار کی تعریف کی۔ دونوں جانب نے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملائیشین وزیر داخلہ نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کے ہمراہ نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ نادرا ہیڈکوارٹرز میں انہیں ادارے کے جدید نظام، ڈیجیٹلائزیشن اور شہریوں کو خدمات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ، ملائیشین وزیر داخلہ نے نادرا کی جدید ٹیکنالوجی اور عوامی سہولت کے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر