بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے معاملے میں تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

تحریک انصاف کی دائر کردہ درخواست میں سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026 کے حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ جواب دہندگان اور توہین عدالت کے مرتکبین کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں، مزید یہ کہ عدالت انہیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم بھی جاری کرے۔

پی ٹی آئی نے عدالت سے استدعا کی کہ جواب دہندگان کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے کر قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

عدالت سے بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے، درخواست میں عمران خان کا شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں طبی معائنہ کرانے کی استدعا بھی کی گئی۔

سپریم کورٹ سے عدالتی حکم پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے عدالتی افسر تعینات کرنے یا لوکل کمیشن مقرر کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

توہین عدالت کی یہ درخواست عزیر بھنڈاری اور سلمان اکرم راجا کی جانب سے دائر کی گئی ہے، یاد رہے کہ عدالت نے اس معاملے سے متعلق کیس کی سماعت پہلے ہی 16 ستمبر تک ملتوی کر رکھی ہے۔ 

امید کا محور سپریم کورٹ ہے، قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا: سلمان اکرم راجہ

توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کے بعد سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید کا محور سپریم کورٹ ہے، قانون کے مطابق فیصلہ ہو گا، جو فیصلہ تھا بڑا واضح تھا کہ بانی کا علاج شفا انٹرنیشنل ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک جھوٹ بیانیہ بنایا گیا کہ راستے میں رش تھا ایسا کچھ نہیں تھا، ایک گاڑی جس کے اردگرد پولیس کا پہرہ تھا اڈیالہ سے شفا ہسپتال ڈاکٹر فیصل کو لے کے گئے اور وہ قافلہ واپس بھی آیا۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک سوچی سمجھی سپریم کورٹ اور بانی کے خلاف سازش تھی، یہ مقدمہ ہم عدالت میں بھی لڑیں گے اور پاکستانی قوم کے ساتھ عدالت کے باہر بھی لڑیں گے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر