آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ، طلبہ کا قلعہ بالاحصار پشاور کا دورہ

 اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026 میں شامل خیبرپختونخوا کی مختلف جامعات کے طلبہ نے قلعہ بالاحصار پشاور کا دورہ کیا، انہوں نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا ئے پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔طلبہ کو قلعہ بالاحصار کی تاریخی اہمیت اور ایف سی خیبرپختونخوا نارتھ کی خدمات پر بریفنگ دی گئی، طلبہ نے قلعہ بالاحصار کے تاریخی میوزیم کا دورہ کیا اور تاریخی و ثقافتی ورثے سے آگاہی حاصل کی۔طلبہ کو قیامِ امن اور ترقی کے لیے فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کی کاوشوں سے آگاہ کیا گیا، طلبہ نے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ سے ملاقات بھی کی۔

انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نے طلبہ کے سوالات کے جامع اور مدلل جوابات دئیے اور انہیں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔ طلبا و طالبات نے دورے کو مفید اور معلوماتی قرار دیتے ہوئے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کا شکریہ ادا کیا اور کہا بریفنگ سے ہمیں ایف سی کے کردار اور سکیورٹی چیلنجز کو سمجھنے میں مدد ملی اور ملکی دفاع کے حوالے سے ایک نیا نقطئہ نظر ملا، قلعہ بالاحصار کے دورے سے ہمیں اپنے تاریخی اور ثقافتی ورثے کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا موقع ملا اور معلوم ہوا کہ ایف سی کے جوان امن و امان کے قیام کے لیے کس طرح خدمات انجام دے رہے ہیں اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرتے ہیں۔ 



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر