چین میں الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ اور ڈیٹا سروس کے شعبوں میں بجلی کے استعمال میں اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین میں جولائی کے دوران الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ اور انٹرنیٹ ڈیٹا سروسز کے شعبوں میں بجلی کے استعمال میں زبردست اضافہ ہوا، جو ملک کی تیزی سے ترقی کرتی نئی توانائی کی گاڑیوں اور ڈیجیٹل صنعتوں کی مضبوط طلب کی عکاسی کرتا ہے۔
قومی توانائی انتظامیہ کے مطابق جولائی میں چارجنگ اور بیٹری تبدیل کرنے کی خدمات کے لئے بجلی کا استعمال 16.4 ارب کلو واٹ آور تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال کی نسبت 50.3 فیصد زائد ہے، جبکہ انٹرنیٹ ڈیٹا سروسز کے لئے بجلی کا استعمال 40.1 فیصد بڑھ کر 9.9 ارب کلو واٹ آور ہو گیا۔
چین میں جولائی کے دوران بجلی کی مجموعی کھپت 10.4کھرب کلو واٹ آور رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 1.7 فیصد زائد ہے۔
اعداد و شمار کے مزید جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ جولائی میں بنیادی صنعت میں بجلی کی کھپت 16.7 ارب کلو واٹ آور رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 2 فیصد کم ہے۔ خدمات کے شعبے میں بجلی کا استعمال 4.8 فیصد اضافے کے ساتھ 218.3 ارب کلو واٹ آور جبکہ ثانوی صنعت میں بجلی کی کھپت 3 فیصد اضافے کے ساتھ گزشتہ ماہ 611.6 ارب کلو واٹ آور رہی۔
خاص طور پر ہائی- ٹیک اور آلات سازی کی صنعتوں میں بجلی کی کھپت گزشتہ سال کی نسبت 8.9 فیصد بڑھ کر جولائی میں 122 ارب کلو واٹ آور تک پہنچ گئی۔
بجلی کی کھپت کو بڑے پیمانے پر معاشی سرگرمیوں کا ایک پیمانہ سمجھا جاتا ہے، جبکہ بجلی کی طلب میں اتار چڑھاؤ صنعتی ڈھانچے اور ترقی کے محرکات میں تبدیلیوں کے بارے میں اہم اشارے فراہم کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر