پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کے درمیان 15 دسمبر2026 سے 15 جنوری 2027 کے درمیان صوبے میں بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق ہوگیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی صدارت میں پنجاب میں مقامی حکومتوں کے الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں الیکشن کمیشن کو پنجاب میں حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہونے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 140A کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضہ ہے،الیکشنز ایکٹ کے تحت مقامی حکومتوں کی مدت ختم ہونے کے 120 دن کے اندر انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

وزیر لوکل گورنمنٹ پنجاب ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب صوبے میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے پرعزم ہیں، انتخابات کے انعقاد اور مناسب وسائل کی فراہمی کے لیے وقت درکار ہے۔

ذیشان رفیق نے مزید بتایا کہ امتحانات اور دھند کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے 15 دسمبر سے 15 جنوری کی تواریخ تجویز کی گئیں۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ صوبائی حکومت مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانا چاہتی ہے، الیکشن کمیشن نے مرحلہ وار انتخابات سے متعلق پنجاب حکومت سے جلد پلان طلب کر لیا۔ 



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر