متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی و مالی معاملات معطل کر دیئے

ابوظہبی(نیشنل ٹائمز)متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ ہر قسم کی تجارت روک دی۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ جنگ کے دوران ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر کیا گیا، ایران کے ساتھ ہر قسم کے تجارتی، کاروباری اور مالی معاملات تاحکم ثانی معطل رہیں گے۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے کہا کہ ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی جانب 2 بیلسٹک میزائل داغے گئے۔

وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک میزائل متحدہ عرب امارات کی سمندری حدود کے اندر جبکہ دوسرا سمندری حدود سے باہر گرا۔

اماراتی وزارت دفاع کے بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات کسی بھی قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔



  تازہ ترین   
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی و مالی معاملات معطل کر دیئے
ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا
راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش: نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج گئے
ایرانی قوم دباؤ کے سامنے نہیں جھکتی، اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرتے ہیں: کاظم غریب آبادی
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر