ایرانی قوم دباؤ کے سامنے نہیں جھکتی، اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرتے ہیں: کاظم غریب آبادی

تہران(نیشنل ٹائمز)نائب ایرانی وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایرانی قوم دباؤ کے سامنے نہیں جھکتی، کسی بیرونی طاقت کو اپنے معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیتے، ہم اپنے مستقبل اور مقدر کا فیصلہ خود کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں کاظم غریب آبادی نے کہا کہ 19 اگست 1953 کو ایرانی قوم کے حق خود ارادیت پر ڈاکا ڈالا گیا، تاریخی حقیقت کو نہ چھپایا جا سکتا ہے اور نہ ہی فراموش کیا جا سکتا ہے، کسی بھی ملک میں بیرونی مداخلت عوام کے حق حاکمیت کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نسلیں بدل جاتی ہیں لیکن حقیقت ہمیشہ برقرار رہتی ہے، جو ملک اپنا مقدر غیر ملکیوں کے سپرد کرتا ہے اسے بھاری قیمت چکانا پڑتی ہے۔

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایران آج اپنے مستقبل اور مقدر کا فیصلہ خود کرتا ہے، ایران کسی بیرونی طاقت کو اپنے معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیتا، ایرانی قوم دباؤ کے سامنے نہیں جھکتی، ایرانی قوم مطالبات اور دھمکیوں کے مقابلے میں مزید مضبوطی سے کھڑی ہوتی ہے۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی خودمختاری اور حق خود ارادیت کے تحفظ کیلئے مزاحمت جاری رہے گی، ماضی کی غیر ملکی مداخلت کو یاد رکھنا ضروری ہے، 19 اگست 1953 میں امریکا اور برطانیہ نے خانہ جنگی پیدا کر کے محمد مصدق کا تختہ الٹا تھا۔



  تازہ ترین   
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی و مالی معاملات معطل کر دیئے
ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا
راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش: نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج گئے
ایرانی قوم دباؤ کے سامنے نہیں جھکتی، اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرتے ہیں: کاظم غریب آبادی
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر