پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ کی تاریخ طے کرنے کیلئے پنجاب حکومت کو بلا لیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے اہم فیصلہ 20 اگست کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں سمیت دیگر ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، جبکہ پولنگ کی تاریخ طے ہونے کے بعد انتخابی عمل کا باقاعدہ شیڈول بھی سامنے آنے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کے درمیان اجلاس کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر