بیلن(نیشنل ٹائمز)بیلجیئم میں تاریخ کی بڑی جنگلاتی آگ 16 مربع کلومیٹر علاقے میں پھیل گئی ، دو دیہات کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔
حکام کے مطابق جرمن سرحد کے قریب ہائی فینز پارک میں جمعہ کو بھڑکنے والی آگ تاحال قابو سے باہر ہے ۔ مقامی حکام نے سوربروڈٹ اور بیوٹگن باخ کے بعض علاقوں کو خالی کرانے کا حکم دیا ہے ، جبکہ دیگر رہائشیوں کو گھروں میں رہنے اور دروازے ، کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایت کی گئی۔



