اسلام آباد:(نیشنل ٹائمز)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جنید صفدر کی نکاح کی تقریب میں گلوکاری کی ویڈیو کے بعد اب ان کی ایک پرانی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں صوفیانہ کلام پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں جنید صفدر کو اسٹیج پر مائیک پکڑے اپنی خوبصورت آواز میں صوفیانہ کلام پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔



