خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ، ایم پی اے خرم لغاری کے خلاف مقدمہ درج

لاہور(نیشنل ٹائمز)جہانگیرترین گروپ کے ایم پی اے خرم لغاری کے خلاف خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزامات کت تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،لاہور کے تھانہ ڈیفنس اے میں خاتون کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمہ گھرمیں گھسنے، ہوائی فائرنگ اور دھمکیوں کی دفعات لگائی گئی ہیں ، ایف آئی آر میں خاتون نے الزام عائد کیا کہ ایم پی اے خود کو کنوارہ ظاہر کر کے ناجائز تعلقات پر مجبور کرتارہا ایک سال سے چھپ چھپ کر ملنے پر مجبور کرتا رہا،متاثرہ خاتون کے مطابق خرم لغاری نے زبردستی نکاح نامے پر بھی دستخط کرا رکھے ہیں جب کہ ایم پی اے کے والد چنوں خان لغاری کو بھی شکایت کی جس کی وجہ سے میرے گھر میں گھس کر فائرنگ کی گئی،پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہے اور تفتیش انویسٹی گیشن ونگ کرے گا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر