چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) : سینیٹ میں چیئرمین کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کاعمل جاری ہے ، اب تک 25 اراکین نے ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے سینیٹ کا اجلاس پریزائیڈنگ افسرسید مظفر حسین شاہ کی زیر صدارت جاری ہے۔پریزائیڈنگ آفیسر نے اراکین اپنی اپنی نشستوں پربیٹھنےکی ہدایت کی اور سینیٹ ہال کے دروازے بند کردیے گئے۔یزائیڈنگ آفیسر نے اراکین کوووٹ پول کرنےکے طریقہ کار سے آگاہ کرتے ہوئے کہا چیئرمین سینیٹ کیلئے بیلٹ پیپرز ہرے رنگ کے جاری کئے جائیں گے، امیدواروں کےنام اردومیں درج ہوں گے۔پریزائیڈنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ حروف تہجی کےاعتبارسےووٹرزکےنام پکارےجائیں گے، بیلٹ پیپرپرغلطی ہوتوبیلٹ باکس میں ڈالنے سے پہلےبتائیں، غلطی ہونےپرنیابیلٹ پیپرجاری کیاجاسکتاہے.پریزائیڈنگ آفیسر نے مزید بتایا کہ موبائل فونز،کیمرے اوردیگر الیکٹرانک آلات پولنگ بوتھ لےجانے پر پابندی ہے، بیلٹ پیپرپرلگائی جانیوالی مہر25ووٹ کےبعدتبدیل کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی سہولت کیلئے پولنگ 5بجے بند کی جائےگی پھر گنتی ہوگی، گنتی کے بعد منتخب ہونےوالے امیدوار سے چیئرمین سینیٹ کاحلف لیا کائے گا، چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کےبعدڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہوگا۔یوان میں خالی بیلٹ باکس دکھایا گیا ، جس کے بعد پریزائیڈنگ آفیسر نے پولنگ کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی، جس کے بعد عبد الغفور حیدری نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا ، اب تک 20 اراکین نے ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر