ایران کی جنگ بندی توسیع کی تردید،ہرمز پر ہمارا کنٹرول:ٹرمپ

تہران، واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)خلیج میں جنگ کے مستقل خاتمے کیلئے معاہدے کی کوششوں پر ایران اور امریکا کے درمیان اختلافات برقرار ہیں۔ ایران نے جنگ بندی میں توسیع کی خبروں کی تردید کردی جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی بحری ناکہ بندی فولادی دیوار ہے تہران کچھ نہیں کرسکتا،ہرمز پر ہمارا کنٹرول ہے اور رہے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی سے ملاقات کی ۔وزارت داخلہ نے کہا محسن نقوی نے خطے کی موجودہ صورتِ حال سے متعلق وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کا ایک خصوصی اور اہم پیغام ایرانی قیادت تک پہنچایا ہے اور دفاعی معاہدے پر ایرانی قیادت کو اعتماد میں لیا۔ ترک نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران نے پاکستان کی ثالثی میں طے پانے والی 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق کر لیا۔جنگ بندی کی مدت 17 اگست کو ختم ہو رہی ہے ۔توسیع کی مدت طے کرنے کیلئے امریکا ایران کے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے ۔

تاہم ایرانی عہدیدار نے جنگ بندی میں توسیع کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران جنگ بندی میں توسیع سے متعلق کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ،جنگ بندی کے آغاز کی کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی اس لیے توسیع کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا ہے کہ امریکا سٹراٹیجک اہمیت کے حامل آبنائے ہرمز کو کنٹرول کر رہا ہے اور اس کا کنٹرول اپنے پاس رکھے گا۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ امریکا کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے ۔

میرا خیال ہے کہ ہم اسے اپنے پاس رکھیں گے ، امریکی بحری ناکہ بندی کو ہر کوئی فولادی دیوار قرار دے رہا ہے اور ایران اس حوالے سے کچھ نہیں کر سکتا۔دریں اثنا خلیج عمان میں گزشتہ روز ہونے والے جہاز پر حملے کے حوالے سے امریکی سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ امریکی بحریہ کے ایم ایچ-60 ہیلی کاپٹر نے پاناما کے پرچم والے ایک مال بردار جہاز کے سٹیئرنگ سسٹم کو ناکارہ بنانے کیلئے دو ہیل فائر میزائل داغے کیونکہ جہاز نے ایرانی بندرگاہوں پر عائد بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی روکنے کیلئے دی گئی متعدد وارننگز کو نظر انداز کیا تھا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی سے ٹیلی فون پر بات ہوئی، جس میں تاکائیچی نے مطالبہ کیا کہ مذاکرات کے کامیاب ہوتے ہی آبنائے ہرمز کھول دی جائے ۔مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران خطے میں بد امنی کا خواہاں نہیں ،امریکا اور اسرائیل نے جنگ شروع کی اورخطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچایا۔جاپان نے ایران سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ وہ باب المندب میں کشیدگی کو قابو میں رکھنے کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے ۔ ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف دوبارہ جارحیت شروع کی توانائی کی ترسیلی لائنیں، بجلی گھر، تمام امریکی اور غیر امریکی نظام، حتیٰ کہ عالمی انٹرنیٹ سے منسلک انفراسٹرکچر بھی خطرے میں ہو گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے
اینٹی کرپشن کورٹس ٹرانسفر کئے گئے کرپشن کیسز دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل
ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
امریکا ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنےکی کوشش نہ کرے: پاسدارانِ انقلاب
افغان طالبان کی مسلسل حمایت سے پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ گئے: اقوام متحدہ
ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا
یومِ آزادی پر مسلح افواج کا وطن کے دفاع، امن اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر