کراچی(نیشنل ٹائمز)کراچی سمیت ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ہر ماہ ایک روپے 34 پیسے مہنگی ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
نیپرا نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، اتھارٹی مکمل جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔
ذرائع کے مطابق فیصلے کی منظوری سے صارفین پر 34 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔



