اینٹی کرپشن کورٹس ٹرانسفر کئے گئے کرپشن کیسز دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل

کراچی(نیشنل ٹائمز)احتساب عدالتوں سے اینٹی کرپشن کورٹس منتقل کیے گئے کرپشن کے مقدمات دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل کردیے گئے۔

نیب پراسیکیوٹر کی درخواست پراحتساب عدالت نے 15 ریفرنسز بحال کرنے کی کارروائی شروع کردی۔

سندھ ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے مقدمات اینٹی کرپشن کورٹ منتقل کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا تھا اور تمام مقدمات واپس نیب عدالت منتقل کرنے کا کہا تھا۔

احتساب عدالت نے 15 مختلف ریفرنسز میں نامزد ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔

اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور کرپشن کیسز میں بلوچستان کے صوبائی وزیر علی حسن بروہی بھی نامزد ہیں جبکہ عدالت نے سندھ کے سابق چیف سیکرٹری اور لینڈ یوٹیلائزیشن ممبر صدیق میمن کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے ملیر کے سابق ڈی سی قاضی جان محمد اور سابق ڈسٹرکٹ افسر ریونیو اعجاز حسین کو بھی طلب کرلیا، اس کے علاوہ سابق ایڈیشنل سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن عبدالقادر میمن اور سابق سیکشن آفیسر غلام مصطفیٰ کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

احتساب عدالت نے ٹریژری افسر محمد موسیٰ کاظمی، اسسٹنٹ ٹریژری افسر عبداللطیف کھوسو سمیت دیگر کو بھی طلب کرلیا جب کہ میرپور ساکرو کے تپیدار نثار احمد وگن اور علی اصغر میندھرو کو بھی نوٹس جاری کیے ہیں۔

سابق مختیارکار اقبال اعوان، ملیر کے سابق ڈپٹی کمشنر قاضی جان محمد اور محمد حنیف کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

احتساب عدالت بلڈرز جاوید اقبال اور وسیم احمد شیخ سمیت متعدد ریونیو افسران کو بھی عدالت نے طلب کرلیا۔



  تازہ ترین   
وطن کی فضاؤں کے محافظ پوری قوم کا فخر، ملک بھر میں یوم فضائیہ آج منایا جارہا ہے
بھارت کو پاکستان میں پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کروانے سے باز آنا ہوگا: صدر زرداری
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں حقیقی اور دیرپا امن ممکن نہیں: وزیراعظم
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 21 دہشت گرد ہلاک
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو
ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان
خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس
یوم دفاع کے موقع پر مسلح افواج کا شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر