چین کا اسرائیل-فلسطین تنازع اور تشدد کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی اقدامات پر زور

اقوام متحدہ (شِنہوا) ایک چینی مندوب نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل-فلسطین تنازع اور تشدد کے خاتمے کے لئے اقدامات کرے۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو تسونگ نے کہا کہ چین مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں حالیہ کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش میں مبتلا ہے اور جاری تشدد کے نتیجے میں شہریوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر اسے شدید دکھ ہے۔
انہوں نے مغربی کنارے کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں فلسطینی مسئلے کو نظر انداز یا پس پشت نہیں ڈالا جانا چاہیے۔ عالمی برادری کو تنازع اور تشدد کے خاتمے، بے گناہ انسانی جانوں کو بچانے اور انصاف و مساوات کے اصولوں کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔
فو نے کہا کہ ’’کچھ عرصے سے مغربی کنارے اور غزہ کی صورتحال میں تیزی سے بگاڑ آیا ہے، جس کے باعث فلسطینی عوام کے لئے مزید تکالیف اور مصائب پیدا ہوئے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کا احترام نہیں کیا گیا، جبکہ فلسطینی عوام کی بقا اور ترقی کے حقوق کو طویل عرصے سے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کی زندگیاں بھی اتنی ہی قیمتی ہیں جتنی کسی بھی دوسرے عوام کی ہیں۔ عالمی برادری کو حق اور باطل کے درمیان واضح امتیاز برقرار رکھنا چاہیے، مزید اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے، فلسطینی عوام کے جائز حقوق سے انکار یا ان کی خلاف ورزی کرنے والے تمام غلط بیانات اور اقدامات کی فوری طور پر اصلاح کرنی چاہیے اور ان کے مساوی حقوق کو یقینی بنانا چاہیے تاکہ بین الاقوامی انصاف اور مساوات کا موثر طور پر تحفظ کیا جا سکے۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر