سعودی کابینہ کا پاکستان، ترکیہ سے دفاعی شراکت داری کا خیرمقدم

جدہ(نیشنل ٹائمز)سعودی کابینہ نے ترکیہ اور پاکستان کے  ساتھ سہ فریقی سربراہی اجلاس کے نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ تینوں ملکوں کے مابین طویل مدتی دفاعی شراکت داری قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ جدہ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرِصدارت اجلاس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی ’’مکہ سمٹ برائے مشترکہ دفاع‘‘ کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا گیا۔سعودی کابینہ نے کہا کہ سربراہی اجلاس کے نتائج سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے مابین وسیع تر ہم آہنگی اور تعاون کے ساتھ علاقائی چیلنجوں سے نمٹنے ، بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کی سپورٹ کریں گے ۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر