چین کو ویتنامی پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں 6 ماہ کے دوران تقریباً 25 فیصد اضافہ

ہنوئی (شِنہوا) ویتنام کے محکمہ کسٹمز کے حوالے سے مقامی میڈیا ’وی این ایکسپریس‘ نے منگل کے روز بتایا ہے کہ ویتنام نے رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کو 2.04 ارب امریکی ڈالر مالیت کے پھل اور سبزیاں برآمد کیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 6 ماہ کے دوران ڈوریان کی برآمدات گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 43.4 فیصد بڑھ کر تقریباً 98 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، ڈریگن فروٹ، کیلے اور جیک فروٹ کی برآمدات بالترتیب 16 کروڑ 83 لاکھ ڈالر، 15 کروڑ 3 لاکھ ڈالر اور 12 کروڑ 66 لاکھ ڈالر رہیں۔
ویتنام فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے مطابق ناریل اور کیلے جیسی زیادہ قدر والی اجناس کی بدولت اس سال ویتنام کی پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات تقریباً 10 ارب امریکی ڈالر کے سنگِ میل تک پہنچنے کی توقع ہے۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر