آبنائے ہرمز سے گزرنے پر سروس فیس وصول کی جانی چاہیے، ایران

تہران (شِنہوا) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں فراہم کی جانے والی سمندری خدمات کے عوض فیس وصول کی جانی چاہیے۔
انہوں نے پیر کے روز ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی کہ آیا آبنائے ہرمز میں ایک نئے بحری راستے کے تعین کے حوالے سے ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات میں سمندری خدمات کی فیس کا معاملہ زیر بحث آیا ہے۔
بقائی نے کہا کہ ’’عمومی طور پر جب آپ سمندری خدمات فراہم کرتے ہیں تو ان کی فیس ادا کی جانی چاہیے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’اس مرحلے پر ہم ایسی تفصیلات پر بات نہیں کر رہے۔‘‘ انہوں نے مزید بتایا کہ مذاکرات جاری ہیں اور ’’کچھ تکنیکی نکات‘‘ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
بقائی نے کہا کہ ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات ’’بلاتعطل اور تعمیری انداز میں جاری ہیں‘‘۔ انہوں نے بتایا کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے، ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے، سمندری خدمات فراہم کرنے اور آبنائے میں جرائم کا مقابلہ کرنے کے لئے طریقہ کار وضع کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ طور پر طے پانے والے معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں موجود شمالی ااور جنوبی بحری راستوں کی جگہ ایک درمیانی راستہ اختیار کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نیا راستہ عارضی طور پر استعمال کیا جائے گا، جب تک ایران اور عمان ٹریفک کی علیحدگی کے لئے ایک نئے نظام پر اتفاق نہیں کر لیتے۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر