چین کی غیر قانونی طور پر کام کرنے یا رہائش پذیر 100 سے زائد فلپائنی شہریوں کے خلاف کارروائی

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیر کے روز کہا ہے کہ چین میں غیر قانونی طور پر کام کرنے یا رہائش اختیار کرنے والے 100 سے زائد فلپائنی شہریوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی گئی ہے۔
ترجمان گو جیاکن نے میڈیا کے ایک متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین کے قومی امیگریشن حکام نے چین میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے، رہائش اختیار کرنے یا کام کرنے والے غیر ملکیوں کی نگرانی مضبوط بنانے کے لئے مسلسل کوششیں کی ہیں اور قانون کے مطابق خصوصی کارروائیاں کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی کارروائیوں کے دوران چین کے امیگریشن اہلکاروں نے ضابطوں کے مطابق اور مہذب انداز میں فرائض انجام دیئے اور متعلقہ غیر ملکی شہریوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ یقینی بنایا۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر