چین نے سمندری طوفان اور خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کے لئے 18 کروڑ یوآن کی ہنگامی امداد مختص کر دی

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خزانہ اور وزارت ہنگامی انتظام نے پیر کے روز قدرتی آفات سے متعلق مرکزی امدادی فنڈ سے 18 کروڑ یوآن (تقریباً 2 کروڑ 65 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر) مختص کئے تاکہ ملک بھر میں آفات سے متاثرہ علاقوں کی مدد کی جا سکے۔
یہ اقدام ایسے وقت اٹھایا گیا ہے جب چین کے مشرقی علاقے سال کے 13ویں سمندری طوفان ’’ڈولفن‘‘ کے باعث شدید بارشوں اور سنگین سیلاب سے نمٹ رہے ہیں، جبکہ چین کے بعض شمال مغربی علاقے بدستور طویل خشک سالی کا سامنا کر رہے ہیں۔
مجموعی رقم میں سے 12 کروڑ یوآن 5 صوبوں جیانگسو، ژے جیانگ، آنہوئی، فوجیان اور جیانگ شی کے لئے مختص کئے گئے ہیں تاکہ سیلاب اور سمندری طوفان سے ہونے والے نقصانات کے بعد ہنگامی ردعمل اور امدادی کارروائیوں میں مدد دی جا سکے۔
یہ رقم بنیادی طور پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں، متاثرہ افراد کے انخلا اور ان کے لئے عارضی پناہ گاہوں کے انتظام، خطرات کو کم کرنے اور فوری طور پر خطرناک مقامات کو محفوظ بنانے، ثانوی آفات کی روک تھام کے لئے حفاظتی معائنے اور متاثرہ و منہدم ہونے والے مکانات کی مرمت پر خرچ کی جائے گی۔
باقی 6 کروڑ یوآن اندرونی منگولیا، سنکیانگ اور سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور کے لئے مختص کئے گئے ہیں تاکہ جاری خشک سالی کی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر