وفاقی دارالحکومت میں کورونا مثبت شرح میں اضافہ، پمز اسپتال میں طے شدہ آپریشنز معطل کرنا پڑگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد پمز اسپتال میں طے شدہ آپریشنز معطل کردیے گئے ہیں، جبکہ ایمرجنسی آپریشن کا عمل اسپتال میں جاری رہے گا۔اسپتال کی فوکل پرسن ڈاکٹر ارم کا کہنا ہے کہ اس وقت پمز میں کورونا کے 157 مریض زیر علاج ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد میں کورونا کے 565 نئے کیسز سامنے آئے، مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد رہی ہے۔سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی۔ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 553 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 85 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 413 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 4 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 25 ہزار 320 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 40 ہزار 411 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 92 ہزار 244 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 476 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 22 ہزار 847 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 61 ہزار 466 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 74 لاکھ 59 ہزار 249 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کُل 4 کروڑ 78 لاکھ 2 ہزار 106 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 25 ہزار 570 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 6 ہزار 742 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 85 ہزار 258 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 666 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 58 ہزار 964 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 859 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 97 ہزار 542 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 856 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 14 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 338 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 31 ہزار 294 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 688 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 9 ہزار 769 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 171 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر