بھارت میں امتحانی اصلاحات کیلئے احتجاج، پولیس کا تشدد

رانچی(نیشنل ٹائمز)بھارت کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں پولیس نے بھرتیوں کے امتحانات میں اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین پر آنسو گیس، واٹر کینن اور لاٹھیوں کا استعمال کیا۔ہزاروں طلبا، ملازمت کے امیدوار اور رضاکار اپنے احتجاج کو ریکارڈ کرانے کے لیے ریاستی دار الحکومت رانچی میں اسمبلی کی عمارت تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں،پولیس نے کئی افراد کو گرفتار کیا ہے ۔بی بی سی کے مطابق متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، تاہم زخمیوں کی سرکاری تعداد ابھی واضح نہیں ہے ۔مظاہرین دو ہفتوں سے زائد عرصے سے جھارکھنڈ کے سرکاری امتحانی نظام میں جامع اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کر رہے ہیں۔۔

حکام کے مطابق پیر کو بہت سے مظاہرین نے پولیس کی رکاوٹیں عبور کرنے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن، لاٹھیوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔حکومت کے ساتھ متعدد ادوار کی بات چیت اور کئی مطالبات تسلیم کیے جانے کے باوجود مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے تمام مطالبات پورے نہیں ہوتے ، احتجاج جاری رہے گا۔غصے کی فوری وجہ جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن (جے پی ایس سی) کی جانب سے اپریل میں منعقد کیا جانے والا ابتدائی سول سروسز امتحان ہے ۔جولائی میں نتائج کے اعلان کے بعد امیدواروں نے الزام لگایا کہ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی لیک شدہ جوابی شیٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بعض کامیاب امیدواروں نے توقع سے کہیں کم سوالات کے جواب دئیے تھے ۔اس سے یہ شبہات پیدا ہوئے کہ نتائج میں رد و بدل کیا گیا ہے ۔ریاستی حکومت نے طلبا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ انھیں انصاف ملے گا۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر