ایرانی خبر رساں ادارے نے سپریم لیڈر مجتبیٰ کی نایاب ویڈیو جاری کر دی

تہران (شِنہوا) ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی مہر نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک ویڈیو جاری کی ہے۔
ویڈیو میں مجتبیٰ خامنہ ای کئی افراد کے درمیان نظر آئے اور ایسا دکھائی دیا کہ وہ اپنے ارد گرد موجود لوگوں سے بات کر رہے ہیں۔
مہر کی رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ویڈیو کب اور کہاں ریکارڈ کی گئی، جبکہ ان کے ساتھ موجود افراد کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی۔
28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے تہران اور ایران کے دیگر شہروں پر مشترکہ حملے کئے تھے، جن میں ایران کے اس وقت کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای، اعلیٰ فوجی کمانڈروں اور شہریوں سمیت متعدد افراد شہید ہوئے تھے۔ ایران نے جواب میں خطے میں امریکی اور اسرائیلی اڈوں اور تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کی متعدد لہریں شروع کی تھیں۔
علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو مارچ کے اوائل میں ایران کی مجلس خبرگان نے ملک کا نیا سپریم لیڈر منتخب کیا تھا۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر