جاپان کی وزارت دفاع مالی سال 2027 کے لئے ریکارڈ بجٹ مانگے گی

ٹوکیو (شِنہوا) مقامی میڈیا کے مطابق جاپان کی وزارت دفاع مالی سال 2027 کے لئے تقریباً 89 کھرب ین (56 ارب امریکی ڈالر) کے ریکارڈ بجٹ کی درخواست دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
کیوڈو نیوز نے معاملے سے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سال کے آخر میں بجٹ کو حتمی شکل دیتے وقت دفاعی بجٹ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ موجودہ درخواست میں کئی ایسے منصوبے شامل ہیں جن کے لئے ابھی حتمی رقم طے نہیں کی گئی۔
رپورٹ میں ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار کے مطابق مالی سال 2027 کا حتمی دفاعی بجٹ تقریباً 100 کھرب ین تک پہنچ سکتا ہے۔ یہ مالی سال اپریل 2027 سے مارچ 2028 تک ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق بجٹ کے اہم شعبوں میں دشمن کے ڈرونز کو روکنے والے ڈرونز کی تعیناتی، کمانڈ اور کنٹرول کے نظام میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی مزید تعیناتی شامل ہے، جنہیں جاپان “جوابی حملے کی صلاحیت” قرار دیتا ہے۔
وزارت دفاع بڑی تعداد میں ایسے انٹرسیپٹر ڈرونز خریدنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جنہیں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے مقابلے میں کم لاگت والا متبادل سمجھا جاتا ہے۔ ان کا مقصد جنگی کارروائیوں کو طویل عرصے تک جاری رکھنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔
وزارت دفاع طاقتور لیزر اور مائیکرو ویو ٹیکنالوجی کو یکجا کرکے ایک نیا فضائی دفاعی نیٹ ورک بھی قائم کرنا چاہتی ہے۔
اس کے علاوہ وزارت دفاع بڑی مقدار میں ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے لئے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، تاکہ اہداف کی نشاندہی اور تیز تر فیصلہ سازی میں مدد مل سکے۔
جاپان کی موجودہ تین سکیورٹی دستاویزات 2022 کے آخر میں مرتب کی گئی تھیں۔ ان میں مالی سال 2023 سے 2027 تک پانچ سال کے دوران ملک کے مجموعی دفاعی اخراجات کو بڑھا کر تقریباً 430 کھرب ین کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
مالی سال 2023 سے جاپان کا دفاعی بجٹ ہر سال ریکارڈ سطح پر پہنچ رہا ہے، جس پر جاپانی معاشرے میں تشویش بھی بڑھ رہی ہے۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر