بچوں کی ذہنی صحت کو نقصان،میٹا پر 567 ملین ڈالرز جرمانہ

سان فرانسسکو(نیشنل ٹائمز)امریکی عدالت نے بچوں کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچانے پر ٹیکنالوجی کمپنی میٹا پر 567ملین ڈالرز کا جرمانہ عائد کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست نیو میکسیکو کی ایک عدالت نے بچوں کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچانے اور انہیں انٹرنیٹ کے خطرات سے صحیح طرح نہ بچانے کے جرم میں سوشل میڈیا کمپنی میٹا کو 567 ملین ڈالرز کا جرمانہ ادا کرنے اور اپنے پلیٹ فارمز میں اہم تبدیلیاں کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ کمپنی نوجوانوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو نقصان پہنچانے کی ذمے دار ہے اور اس نے اپنی ایپس کے ذریعے بچوں کی زندگیوں پر برا اثر ڈالا ہے ۔عدالت کے نئے حکم کے مطابق جرمانے کی رقم میں سے 420 ملین ڈالرز بچوں کے علاج  اور ان کی دیکھ بھال کی سہولتوں پر خرچ کیے جائیں گے جبکہ باقی رقم اگلے 5 سال میں بیماریوں سے بچاؤ، آگاہی مہمات اور جانچ پڑتال کے پروگراموں پر خرچ ہو گی۔

اس کے علاوہ عدالت نے کمپنی کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ بچوں کی حفاظت کے لیے اپنے ایپ پر نئی پابندیاں اور اقدامات شامل کرے ۔دوسری طرف میٹا کمپنی نے اس فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ مقدمہ نیو میکسیکو کے اٹارنی جنرل راول ٹوریز نے دائر کیا تھا۔ یہ امریکا میں پہلا موقع ہے کہ کسی عدالت نے کسی سوشل میڈیا کمپنی کو عوامی نقصان پیدا کرنے کا قصوروار قرار دیا ہے ، جبکہ میٹا کے خلاف ہزاروں مقدمات دائر کیے جا چکے ہیں جن میں الزام ہے کہ اس نے بچوں کو خطرات سے دوچار کیا۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر