امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈین کین نے صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ دے دیا۔

امریکی ٹی وی کے مطابق جنرل ڈین کین ایران جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں کیونکہ ان کے نزدیک جنگ بڑھانے کے فوجی آپشن کا نتیجہ اُلٹا نکلنے کا خدشہ ہے اور تنہا فضائی طاقت کی بنیاد پر یہ جنگ نہیں جیتی جا سکتی۔

امریکی ٹی وی کے مطابق جنرل کین نے جنگ بڑھانے کے خلاف سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلیف، وزیرخارجہ مارکو روبیو اور نائب صدر جے ڈی وینس سے بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی جنگ ختم کرنے کے امکانات ڈھونڈنے کا ذکر کر چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ ایران میں زمینی فوج نہیں بھیجنا چاہتے، امریکی صدر سمجھتے ہیں کہ فضائی حملوں سے ایران کو ڈیل پر آمادہ کیا جا سکتا ہے تاہم جنرل کین سمیت کئی دیگر کا خیال ہے کہ ایسا نہیں ہو گا بلکہ دیگر آپشنز اختیار کیے جانے چاہئیں۔

امریکی ٹی وی نے بتایا کہ ایران میں پلوں اور توانائی تنصیبات پر حملوں سے ایرانی عوام کی حمایت حاصل ہونے کے بجائے مخالفت بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ آپریشن کے حق میں ہے اور اسرائیل بھی تنازع کو بڑھانا چاہتا ہے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر