کوئٹہ: (نیشنل ٹائمز)گوارگو میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کی جانب سے بم حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں اور شہید اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، ایک اہلکار شہید



