ہانگ کانگ آسیان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دے گا، چیف ایگزیکٹو

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے جمعہ کو آسیان کے سیکرٹری جنرل کاؤ کم ہورن سے ملاقات کی، جس میں ہانگ کانگ اور آسیان کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران لی نے کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت اپنے پہلے 5 سالہ منصوبے کی تیاری پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہانگ کانگ تجارت، سرمایہ کاری، مالیات اور لاجسٹکس سمیت مختلف شعبوں میں آسیان کے رکن ممالک کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو مزید وسعت دیتا رہے گا تاکہ مشترکہ طور پر علاقائی اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جا سکے اور باہمی فائدے اور سب کے لئے سودمند نتائج حاصل کئے جا سکیں۔
بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے لئے ہانگ کانگ کے کارآمد اور متحرک کردار کو اجاگر کرتے ہوئے لی نے کہا کہ یہ شہر ایک “سپر کنیکٹر” اور “سپر ویلیو ایڈر” کے طور پر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، جبکہ “اندر لانے اور عالمی سطح پر لے جانے” کی اپنی صلاحیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آسیان کے کاروباری اداروں کو اعلیٰ معیار کا کاروباری ماحول اور متنوع پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرے گا۔
لی نے مزید کہا کہ ہانگ کانگ آسیان سیکریٹریٹ کے ساتھ قریبی روابط برقرار رکھے گا اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری میں ہانگ کانگ کی جلد شمولیت کے لیے دیگر متعلقہ فریقوں کی حمایت بھی حاصل کرے گا۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر