طالبان نے کابل ایئرپورٹ کو فعال رکھنے کے لیے ترکی سے تعاون مانگ لیا

کابل(نیشنل ٹائمز): افغان طالبان نے ملک کے سب سے بڑے ہوائی اڈے کو فعال رکھنے کے لیے ترکی سے تعاون مانگ لیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان نے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ کو چلانے کے لیے ترکی سے مدد کی درخواست سے متعلق تصدیق نہیں کی تاہم ترکی کے 2 اعلیٰ حکام نے اس کی تصدیق کی ہے۔ترک حکام کا کہنا ہے کہ افغان طالبان یہ اصرار کررہے ہیں کہ دیگر ملکوں کی طرح ترکی بھی اپنے تمام فوجیوں کو واپس بلالے لیکن افغان طالبان کا یہ مطالبہ کسی بھی مشن کو پیچیدہ بنادے گا۔ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد طالبان کی درخواست کی منظوری یا اسے مسترد کرنا ایک مشکل فیصلہ ہے۔افغان تعاون کی اپیل سے متعلق ایک اور ترک افسر نے کہا ہے کہ افغانستان سے تمام غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا کی ڈیڈ لائن 31 اگست تک ہے ، اس کے بعد ہی صورت حال کو طالبان کی درخواست کا فیصلہ کیا جائے گا۔دوسری جانب کابل ایئرپورٹ پر اب بھی 5400 امریکی فوجی تعینات ہیں، کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد سے غیر ملکیوں اور افغان شہریوں کا انخلا جاری ہے۔ امریکی فوج کے جوائنٹ اسٹاف میجر جنرل ولیم ٹیلر نے ایک بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایئرپورٹ سے اوسطاً ہر 39 منٹ بعد ایک طیارہ لوگوں کو لے جارہا ہے۔ترک فوجی انخلا بھی شروعترکی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق متعدد ملاقاتوں، درپیش صورتحال اور شرائط کے جائزے کے بعد افغانستان سے ترک مسلح افواج کے انخلاء کا آغاز کر دیا گیا ہے، ترک مسلح افواج انہیں تفویض کردہ فریضے کی کامیاب ادائیگی کے فخر کے ساتھ وطن واپس لوٹ رہی ہیں۔واضح رہے کہ ایک ہزار 400 ترک فوجی کابل ائیر پورٹ کے تحفظ اور نظم و ضبط پر مامور ہیں۔



  تازہ ترین   
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر