خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے اعظم ورسک میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش کی، فائرنگ کے تبادلہ میں 8 خارجی جہنم واصل ہو گئے۔

ادھر ضلع دیر میں بھی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے 2 خارجی دہشت گرد مار دیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، یہ خارجی دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے۔

قبل ازیں سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان اور دیر میں فتنہ الخوارج کےبھارتی سرپرستی میں سرگرم دس دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان اور ضلع دیر میں کامیاب کارروائیوں پر کہا کہ قوم اپنے بہادر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، جرات اور قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی پھیلانے والے عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بھرپور عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو سراہا اور کہا کہ سکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے پرعزم ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر