عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی

لاہور(نیشنل ٹائمز) لاہور ہائیکورٹ نے ایل پی جی کمپنیوں کی جانب سے اضافی پریمیم کی وصولی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے اس عمل کو فوری طور پر روک دیا ہے۔

عدالت نے اس معاملے پر اوگرا اور تمام لائسنس ہولڈر ایل پی جی کمپنیوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

یہ حکم جسٹس مرزا وقاص رؤف نے لاہور ہائیکورٹ بار کے وکیل بابر مرتضیٰ خان کی درخواست پر سماعت کے دوران جاری کیا، درخواست گزار کی جانب سے صدر لاہور ہائیکورٹ بار بابر مرتضیٰ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ 40 سے زائد ایل پی جی کمپنیوں کی جانب سے مارکیٹنگ کمپنیوں سے اضافی پریمیم کے نام پر غیر قانونی وصولیاں کی جا رہی ہیں، جو قانون کے منافی ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ اضافی پریمیم کی وصولی کا بوجھ بالآخر عام صارفین پر منتقل ہوتا ہے، جس کے باعث شہری مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ گیس عام آدمی کے استعمال کی بنیادی ضرورت ہے، اسے کمپنیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ عدالت نے قرار دیا کہ شہریوں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

عدالت نے اوگرا اور متعلقہ ایل پی جی کمپنیوں سے تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک اضافی پریمیم کی وصولی روکنے کا حکم برقرار رکھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر