تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی کوئی نئی دعوت نہیں دی، جبکہ عامر ڈوگر سے ملاقات میں صرف قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس اور یوم آزادی کی تقریب سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ عامر ڈوگر سے ملاقات کے دوران یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے نام طلب کیے گئے تھے، اس کے علاوہ مذاکرات سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کی کسی سے مذاکرات کے حوالے سے بات ہوئی ہے تو انہیں اس بارے میں علم نہیں، وہ خود مذاکرات کی دعوتیں دیتے دیتے تھک چکے ہیں، اس لیے اب مزید دعوت دینے کا سلسلہ بند کر دیا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم بھی متعدد مرتبہ پارلیمنٹ کے فورم پر مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں، تاہم جن اپوزیشن ارکان کی وجہ سے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، انہوں نے اس کی بحالی کے لیے کوئی درخواست نہیں دی۔

ایاز صادق نے کہا کہ ہر مسئلے کا حل باہمی بیٹھ کر بات چیت کرنے میں ہے، لیکن میڈیا میں بیانات دینے سے مذاکرات نہیں ہوتے، بظاہر تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر کا انتخاب مذاکرات کے لیے کیا تھا، لیکن شاید انہیں اس کی اجازت نہیں ملی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر تحریک انصاف کے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے پاس موجود عملہ واپس کر دیا جائے تو اسے استعمال میں لایا جا سکتا ہے، اگر اپوزیشن لیڈر ان کے چیمبر میں نہیں آنا چاہتے تو کمیٹی روم میں ملاقات کر سکتے ہیں، وہ اپنا چیمبر بھی خالی کرنے کو تیار ہیں، لیکن اصل مسئلہ یہ ہے کہ اپوزیشن مذاکرات کرنا ہی نہیں چاہتی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر