مکاؤ میں گوانگ ڈونگ-مکاؤ مصنوعات میلے کا آغاز

مکاؤ (شِنہوا) چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) میں 2026 کا گوانگ ڈونگ-مکاؤ مصنوعات میلہ جمعرات کے روز شروع ہوگیا جس میں ریکارڈ تعداد میں نمائش کنندگان نے شرکت کی۔
معمر افراد کی ضروریات پر مبنی معیشت اور صحت مند طرز زندگی کے موضوع پر منعقد ہونے والی یہ 4 روزہ نمائش تقریباً 13 ہزار مربع میٹر رقبے پر محیط ہے۔ اس میں 6 موضوعاتی نمائشی زون قائم کئے گئے ہیں، جہاں تقریباً 460 نمائش کنندگان 10 ہزار سے زائد ملکی و غیر ملکی مصنوعات پیش کر رہے ہیں۔
منتظمین کے مطابق میلے کے دوران 80 سے زائد ضمنی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا، جن میں فورمز، کاروباری ملاقاتیں، سٹیج پرفارمنسز اور عملی ورکشاپس شامل ہیں۔
مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے کامرس اینڈ انویسٹمنٹ پروموشن انسٹی ٹیوٹ (آئی پی آئی ایم) کے صدر چھی وینگ کیونگ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2009 میں آغاز کے بعد سے یہ میلہ نہ صرف گوانگ ڈونگ اور مکاؤ کے تعاون کے فریم ورک کے تحت ایک اہم اقتصادی و تجارتی تقریب بن چکا ہے بلکہ کاروباری تعاون اور خدمات کی فراہمی کے لئے ایک موثر اور عملی پلیٹ فارم بھی ثابت ہوا ہے۔
گوانگ ڈونگ سے تعلق رکھنے والی ایک نمائش کنندہ، جن کا خاندانی نام لاؤ ہے، نے شِنہوا کو بتایا کہ “گزشتہ سال جب ہم نے پہلی بار اس تقریب میں شرکت کی تھی تو مکاؤ میں ہمارا کوئی مارکیٹ شیئر نہیں تھا۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے ہمیں مقامی صارفین سے براہ راست رابطہ قائم کرنے کا موقع ملا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی مستقبل میں مکاؤ کو پرتگالی زبان بولنے والے ممالک کی منڈیوں تک رسائی کے لئے ایک گیٹ وے کے طور پر استعمال کرنے کی خواہاں ہے۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر مختلف کمپنیوں کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔
اس میلے کا اہتمام مکاؤ کامرس اینڈ انویسٹمنٹ پروموشن انسٹی ٹیوٹ (آئی پی آئی ایم) اور صوبہ گوانگ ڈونگ کے محکمہ تجارت نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر