یمن میں ڈرون حملے، کم از کم 35 سرکاری فوجی ہلاک

صنعا (شِنہوا) یمن کے مشرقی صوبوں مارب اور حضرموت میں جمعرات کو فوجی تنصیبات پر ہونے والے ڈرون حملوں میں کم از کم 35 سرکاری فوجی ہلاک جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔
ایک فوجی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شِنہوا کو بتایا کہ حملوں میں دونوں صوبوں میں مختلف مقامات پر واقع فوجی بیرکوں اور چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں سعودی عرب کی حمایت سے قائم کی گئی نئی یمنی ایمرجنسی فورسز کے اڈے بھی شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بعض حملوں میں بیلسٹک میزائل بھی استعمال کئے گئے۔
دوسری جانب یمنی ایمرجنسی فورسز نے بھی تصدیق کی ہے کہ ان کے کئی فوجی کیمپوں اور یونٹوں، جن میں پہلی ڈویژن کی پوزیشنیں بھی شامل ہیں، پر حملے کئے گئے، جس کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان ہوا۔
ایمرجنسی فورسز کے مطابق یہ حملے حکومتی فورسز کی جانب سے حالیہ دنوں میں علاقے میں سرگرم جرائم پیشہ نیٹ ورکس اور اسمگلنگ گروہوں کے خلاف کارروائیوں کے بعد کئے گئے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر