یوکرینی دارالحکومت پر روسی میزائل حملے ، 17افراد ہلاک

کیف،ماسکو(نیشنل ٹائمز) روسی میزائل اور ڈرون حملوں میں یوکرین کے دارالحکومت کیف اور گردونواح میں کم از کم 17 افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی ہو گئے ۔یوکرینی حکام کے مطابق فضائی دفاعی نظام روس کی جانب سے داغے گئے کسی بھی بیلسٹک میزائل کو تباہ نہ کر سکا، کیف نے مزید امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظام فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ مزید پیٹریاٹ دفاعی نظام دستیاب ہوتے تو قیمتی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔ حملوں کے بعد دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی اور دھوئیں کے بادل چھا گئے ۔ یوکرینی فضائیہ کے مطابق روسی فائر کیے گئے 115 ڈرونز میں سے 98 کو تباہ کر دیا گیا، تاہم میزائل حملوں کو روکنے میں ناکامی ہوئی۔ادھر روسی ڈرون ساز کمپنی کے سربراہ ولادیمیر تکاچک کار دھماکے میں شدید زخمی ہو گئے ، جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کمپنی روسی فوج کے لیے یوکرین جنگ میں استعمال ہونے والے ایف پی وی ڈرونز تیار کرتی ہے ۔ یوکرین کی جانب سے حملے پر کوئی فوری ردعمل نہیں دیا گیا۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر