چین نے جاپان کے نئے دفاعی وائٹ پیپر میں “چین کے خطرے” سے متعلق بیانیہ مسترد کر دیا

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت دفاع کے ترجمان نے جاپان کے نئے دفاعی وائٹ پیپر میں چینی فوج سے متعلق مواد کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں نام نہاد “چین کے خطرے” کے بیانیے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے جس کا مقصد صرف جاپان کی اپنی فوجی توسیع پر عائد پابندیوں میں نرمی کے لئے جواز پیدا کرنا ہے۔
چین کی وزارت دفاع کے ترجمان چھن شی نے ذرائع ابلاغ کے سوال کے جواب میں کہا کہ جاپان کی جانب سے چین پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات “چور مچائے شور” کی واضح مثال ہیں۔ انہوں نے اس وائٹ پیپر پر چین کی شدید ناراضی اور سخت مخالفت کا اظہار کیا۔
یہ بیان جاپان کی وزارت دفاع کی جانب سے “ڈیفنس آف جاپان 2026” کے اجرا کے بعد سامنے آیا، جس میں چین کی فوجی سرگرمیوں کو جاپان کے لئے “اب تک کا سب سے بڑا تزویراتی چیلنج” قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں تائیوان کے گرد و نواح میں چین کی فوجی سرگرمیوں پر بھی تنقید کی گئی ہے اور خطے کی سلامتی کی صورتحال کو مزید سنگین انداز میں پیش کیا گیا۔
چھن شی نے وائٹ پیپر کو “جھوٹے بیانیوں سے بھرپور” قرار دیتے ہوئے کہا کہ جاپان سکیورٹی خدشات کو بہانہ بنا کر اپنی فوج پر عشروں سے عائد پابندیوں کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جاپان کی حکمران قیادت نے ملک کی تین اہم سکیورٹی دستاویزات میں تیزی سے تبدیلیاں کی ہیں، دفاعی بجٹ میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے، طویل فاصلے تک حملہ کرنے کی صلاحیت کو وسعت دی جا رہی ہے اور فوجی توسیع کو قومی اداروں، صنعتوں اور عوامی رائے کا حصہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
چھن شی نے خبردار کیا کہ جاپان کا “دوبارہ عسکریت پسندی” کا رجحان جنگ عظیم دوم کے بعد قائم ہونے والے بین الاقوامی نظام کے لئے ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے اور یہی علاقائی امن و استحکام کے لئے حقیقی خطرہ ہے۔
ترجمان نے ایک بار پھر واضح کیا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے متعلق ہے اور یہ چین اور جاپان کے تعلقات کی سیاسی بنیاد سے براہ راست وابستہ معاملہ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم جاپان پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی جارحیت کی تاریخ پر سنجیدگی سے غور کرے، چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے، جاپانی عوام اور عالمی برادری کو گمراہ کرنا ترک کرے اور دوبارہ عسکریت پسندی کی غلط راہ پر مزید آگے بڑھنے سے باز رہے۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر