چین کا “آئس سٹی” انڈور تفریحی مقامات کے ذریعے گرمیوں میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

ہاربن (شِنہوا) الیجاندرا پالاسیوس نے خود کو چند ہی لمحوں میں گرمیوں کی تپش سے سردیوں کی یخ بستہ فضا میں پایا۔ ایک لمحہ پہلے وہ تقریباً 30 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں گرمیوں کے لباس میں چہل قدمی کر رہی تھیں اور اگلے ہی لمحے درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے پر انہیں موٹی ڈاؤن جیکٹ پہننا پڑی۔
چین کے شمال مشرقی علاقے میں واقع ہاربن آئس اینڈ سنو ورلڈ کے آئس اینڈ سنو پویلین کے اندر نکاراگوا سے تعلق رکھنے والی اس سیاح نے اپنے موبائل فون کے کیمرے کے لینز پر جمی دھند صاف کی تو سامنے برف سے تراشا گیا ایک شاندار قلعہ اور گرجا گھر بنفشی اور نیلی روشنیوں میں جگمگا رہے تھے۔ اسی دوران برف کے گالے فضا میں بکھر رہے تھے جبکہ سیاح ربڑ کی ٹیوبوں پر برفانی سلائیڈز سے پھسلنے کا لطف اٹھا رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ “انہوں نے گرمیوں میں سردیوں کا موسم زندہ کر دیا ہے اور برف کو اس قدر شاندار اور نفیس انداز میں تراشا ہے کہ یہ واقعی حیرت انگیز ہے۔”
صوبہ حئی لونگ جیانگ کا دارالحکومت ہاربن اپنی سخت سردیوں، برف کے مجسموں اور سرمائی کھیلوں کی وجہ سے چین کا “آئس سٹی” کہلاتا ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے آئس اینڈ سنو تھیم پارک ہاربن آئس اینڈ سنو ورلڈ کا کھلا حصہ رواں سال فروری میں بند ہونے کے بعد اس کے اندرونی آئس اینڈ سنو پویلین نے سیاحوں کے لئے گرمیوں کی تپش سے راحت کا نیا مرکز بن کر ذمہ داری سنبھال لی۔
ہاربن آئس اینڈ سنو ورلڈ کمپنی لمیٹڈ کے ڈپٹی مارکیٹنگ ڈائریکٹر سن زی من کے مطابق یہ پویلین 2024 کے موسم گرما میں کھولا گیا تھا۔ 23 ہزار 800 مربع میٹر پر محیط اس مقام کے اندر درجہ حرارت مسلسل منفی 8 سے منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رکھا جاتا ہے، جبکہ اس میں تقریباً 20 ہزار مکعب میٹر برف استعمال کی گئی ہے۔
سن نے مزید بتایا کہ اس پویلین میں موسم سرما کے دوران دریائے سونگ ہوا سے حاصل کی گئی قدرتی برف استعمال کی گئی ہے، جسے کم درجہ حرارت پر بند گوداموں میں محفوظ رکھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ رنگین برف، بلبلوں سے پاک شفاف برف اور برف سازی کے کارخانوں میں تیار کئے گئے منجمد گلاب بھی اس کی دلکشی میں اضافہ کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر