کہیں اسمارٹ ڈیوائسز کا استعمال بچوں کی صحت تو خطرے میں نہیں ڈال رہا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسمارٹ ڈیوائسز کا استعمال بچوں کے رویوں میں تبدیلی پیدا کررہا ہے اور ساتھ ہی موٹاپے کا شکار بھی کرسکتا ہے۔اسمارٹ ڈیوائسز کے استعمال سے بچوں پر پڑنے والے اثرات سے متعلق جرمنی میں ہونے والی تحقیق میں خوفناک انکشافات کیے گئے ہیں، محققین کا کہنا ہے کہ طویل وقت تک موبائل فونز، ٹیبلیٹ یا کمپیوٹر اسکرین کے سامنے بیٹھنا آنکھوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ طویل وقت تک الیکٹرانک گیم کھیلنا اور نقل وحرکت نہ ہونے کی وجہ سے موٹاپا ہوسکتا ہے جبکہ گیم کھیلتے وقت غلط پوزیشن پر بیٹھنے سے ریڑھ کی ہڈی میں مسئلہ ہوتاہے، نیز کندھوں، گردن اور ہاتھوں کے جوڑ میں درد ہوتا ہے جو بچہ محسوس کرتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ ڈیوائسز سے نکلنے والی تابکاری بے نیند میں خلل کا بھی باعث بنتا ہے جبکہ بچہ اپنی کسی چیز پر توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کھو دیتا ہے اور ایسی دیگر مسائل پیدا ہوسکتے ہیں جیسے آدھے سر کا درد ہونا، بچوں میں تشدد کے رجحان کا بڑھنا۔اگر آپ کے بچے اسمارٹ ڈیوائسز کا استعمال زیادہ کرتے ہیں تو والدین کو چاہیے کہ اسمارٹ ڈیوائسز استعمال کرنے کے اصول بنائیں، اوقات مرتب کریں اور چھوٹی عمر سے اسمارٹ ڈیوائسز کا عادی نہ بنائیں۔



  تازہ ترین   
بحیرہ احمر کے راستے پاکستان کیلئے سعودی خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
طالبان دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی ختم کریں، اسحاق ڈار کا مطالبہ
ایران کے پڑوسی ممالک کا کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتکاری عمل کی بحالی پر زور
خیبرپختونخوا کے حالات خراب ہیں، گورنر راج پر غور ہو رہا ہے: بیرسٹر عقیل
موٹروے سمیت اہم قومی شاہراہیں آج شام سے ٹریفک کیلئے مکمل بند رہیں گی
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
جماعت اسلامی کا وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر