نور مقدم قتل کیس؛ 6 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

اسلام آباد:(نیشنل ٹائمز) مقتولہ نور مقدم کے والد شوکت مقدم نے تھراپی ورکس کے ملازمین اور مالک کی ضمانت منظور کرنے کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے ۔ایکسپریس نیوز کے مطاق مقتولہ نور مقدم کے والد شوکت مقدم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے ضمانت دیتے وقت سپریم کورٹ کے طے کردہ قوانین کو نظر انداز کیا۔ یہ ملزمان موقع واردات پر موجود تھے، ملزم امجد کے زخمی ہونے سے متعلق اسپتال میں حقائق چھپائے گئے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان نے ذاکر جعفر اور عصمت ذاکر کی ضمانت منسوخی کے حقائق کو بھی چھپایا۔ ملزمان شوکت مقدم کو دھمکا رہے ہیں۔ ضمانت منسوخ نہ کی گئی تو درخواست گزار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے، ضمانت منظوری کا فیصلہ کاالعدم قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے تھراپی ورکس کے طاہر ظہور، وامق ریاض، دلیپ کمار، ثمر عباس، عبدالحق اور امجد محمود کی 5،5 لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی تھی۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر