نیب کا ڈر وزارت خزانہ سمیت تمام وزارتوں میں ہے: شوکت ترین

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو ( نیب) کا ڈر وزارت خزانہ سمیت تمام وزارتوں میں موجود ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں بات کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ نیب پر زیادہ بات نہیں کر سکتا، پہلے بات کی تھی تو نیب نے نوٹس دے دیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ جب ہر کسی کو نیب کا خوف ہے تو دونوں طرف کی سیاسی قیادت کو مل کر بیٹھنا چاہیے اور ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جن سے یہ ناجائز ڈر ختم ہو سکے۔روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھنے کے حوالے سے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر گرنے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا خطرہ ہے۔دوسری جانب وزیر خزانہ کی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ حکومت کے آخری ایام میں ایک اجلاس میں ایک طاقتور شخصیت سے کہا گیا تھا کہ ہماری حکومت پر نیب اور سپریم کورٹ کے ذریعے جو چڑھائی کی گئی ہے اس کے بعد پاکستان میں کوئی حکومت نہیں چل سکے گی کیونکہ ہر افسر جان بچائے گا اور فائل گھمائے گا، 3 سال کی نیب گردی نے رہی سہی کسر پوری کر دی ہے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر